ہفتہ, اپریل 26, 2025
اشتہار

100 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار، ٹرمپ کی سعودی عرب کو بڑی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے پیکج کی پیشکش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو سو ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے ہتھیاروں کے پیکج کی پیشکش کر دی ہے، جس کا اعلان سعودی دورے کے موقع پر کیا جائے گا۔

روئٹرز نے رپورٹ کیا کہ امریکا سعودی عرب کو سو بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے ہتھیاروں کے پیکج کی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہے، ذرائع نے بتایا کہ یہ تجویز مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ مملکت کے دوران اعلان کے لیے تیار کی جا رہی ہے۔

مجوزہ پیکج ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے سعودی مملکت کے ساتھ مشروط دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ناکام کوشش کی تھی، جس کے لیے بائیدن انتظامیہ نے سعودی عرب پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پر زور دیا تھا۔


پاکستان اور بھارت کی کشمیر میں 1000 سال سے لڑائی جاری ہے، صدر ٹرمپ


بائیڈن نے چینی ہتھیاروں کی خریداری کو روکنے اور ملک میں بیجنگ کی سرمایہ کاری کو محدود کرنے کے بدلے مزید جدید امریکی ہتھیاروں تک رسائی کی پیشکش کی تھی۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی تجویز میں بھی ایسی شرائط موجود ہیں یا نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں