اتوار, اپریل 27, 2025
اشتہار

مقتول آن لائن بائیک رائیڈر ندیم احمد مسجد کے مؤذن بھی تھے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شخص جان سے گیا، بائیک رائیڈر ندیم احمد کو سفاک لٹیروں نے قیمتی جان سے محروم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل پل پر ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن بائیک رائیڈر ندیم احمد کو قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق مقتول ندیم احمد کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، مقتول کورنگی کا رہائشی اور آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر تھا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت ندیم احمد موٹر سائیکل پر تنہا تھا، جائے وقوع سے گولی کا خول نہیں مل سکا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے لیے لاش اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


دوران ڈیوٹی سرکاری ہتھیار، گولیاں چوری کرنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار، اسلحہ ڈیلرز سے تعلق کا انکشاف


اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 3 بچوں کے باپ ندیم احمد کورنگی کے رہائشی اور مسجد کے مؤذن تھے، جو گھریلو حالات کی وجہ سے آن لائن موٹر سائیکل بھی چلاتے تھے۔

اہل خانہ کے مطابق ندیم احمد رشتے داروں سے ملنے نارتھ کراچی گئے تھے، شاہ فیصل پل سے گھر واپس آ رہے تھے کہ ڈاکوؤں کا نشانہ بن گئے، اہل خانہ کا کہنا تھا کہ شاہ فیصل پل پر آئے دن لوٹ مار کی وارداتیں ہو رہی ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں