اتوار, اپریل 27, 2025
اشتہار

ہم نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب میں کہا کہ ہم مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوؤں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم ورواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوؤں سے مختلف ہیں، دو قومی نظریے کی بنیاد تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں ایک نہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر انگنت قربانیاں دیں اور جدوجہد کی ہیں، ہم نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں اور ہم اس کا دفاع کرنا بھی جانتے ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اپنے روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا نے دو قومی نظریے کو نشانہ بنالیا اور مضحکہ پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔

دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے کیوں کہ مسلمانوں اور ہندوؤں کے مذہب، تہذیب، زبان، ثقافت اور تاریخ یکسر مختلف ہے، دو قومی نظریہ پر کسی بھی پاکستانی کو رتی بھر بھی شک نہیں۔

بانی پاکستان قائداعظم نے واضح الفاظ میں دو قومی نظریے کو بیان کیا تھا، آج آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر  نے دو قومی نظریے کی بات کی اور بابائے قوم کے الفاظ کو دہرایا تو گودی میڈیا کو آگ لگ گئی، گودی میڈیا نے دو قومی نظریےکو مسخ کرنے کی کوشش کی۔

قائد اعظم نے اپنے خطاب میں فرمایا تھا کہ  مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان خلیج اتنی بڑی ہے کہ کبھی ختم نہیں ہو سکتی، مسلمان، ہندوؤں کے ساتھ کیسے اکٹھے ہو سکتے ہیں؟۔ ہندو اور مسلمان دو مختلف مذہبی فلسفوں، معاشرتی روایات اور ادب سے تعلق رکھتے ہیں۔

بابائے قوم نے اپنے خطاب میں فرمایا تھا کہ مسلمان، ہندوؤں کے ساتھ کیسے اکٹھے ہو سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں