دنیا بھر میں مشہور و معروف ہالی ووڈ سپراسٹار بریڈ پٹ اپنی سے تقریباً آدھی عمر کی خاتون سے تیسری بار شادی کرنے کیلئے تیار ہیں۔
ہالی ووڈ کے 61 سالہ اداکار نے اپنی 32 سالہ گرل فرینڈ انیس ڈی رامون سے باقاعدہ منگنی کرلی ہے، بریڈ پٹ ایک بار پھر اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے کےلیے پرجوش ہیں، اداکار حالیہ دنوں میں متواتر اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ کئی مقامات پر بھی دیکھے گئے یہں۔
مغربی میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق بریڈ پٹ نے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل اپنی منگیتر انیس ڈی رامون کو شادی کی پیشکش کی۔
بریڈ پٹ کی محبت میں اندھی خاتون کے لاکھوں یورو ڈوب گئے
بریڈ پٹ انجلینا جولی سے طویل اور تھکا دینے والی طلاق کے بعد پھر سے نئی زندگی شروع کرنے کے خواہشمند ہیں اور وہ انیس کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ چاہے وہ مصرف شیڈول کی وجہ سے کہیں بھی ہوں وہ ہر حال میں ان کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سپراسٹار نے منگنی کے بعد انیس کو کئی تحائف دیے اور منگیتر فلم کے سیٹ پر نیوزی لینڈ بھی بلایا، دونوں رواں سال گرمیوں کے آخر میں ایک نجی چرچ ویڈنگ میں شادی کرنا چاہتے ہیں۔
32 سالہ انیس ڈی رامون کا تعلق شوبز سے نہیں بلکہ وہ ایک جیولری ڈیزائنر ہیں اور بریڈ کو انیس کا انڈسٹری سے تعلق نہ رکھنے بھی پسندیدگی کی وجہ ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بریڈ پٹ تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھیں گے، اس سے پہلے 2000ء میں انھوں نے جینیفر اینسٹن سے شادی کی تھی جو 2005 میں ختم ہوئی، بعدازاں ہالی ووڈ اسٹار نے انجلینا جولی تعلقات میں رہنے کے بعد 2014 میں ان سے شادی کی جو طلاق پر ختم ہوئی۔