اتوار, اپریل 27, 2025
اشتہار

بھارتی میڈیا نے پی ایف یو جے کے مارچ پر جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی چینلز نے 16 اپریل کو پی ایف یو جے کے پریس فریڈم مارچ پر جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا۔

بھارت کے ٹی وی چینلز کا جعلی خبریں پھیلا کر منفی پروپیگنڈا جاری ہے، پی ایف یو جے نے ایک اخبار کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر 16 اپریل کو پریس فریڈم مارچ کیا تھا، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کی زیر قیادت اسلام آباد سے مظفر آباد تک مارچ کیا گیا تھا۔

آزاد کشمیر ہائیکورٹ کی جانب سے ایف آئی آر معطل کرنے پر مارچ ختم بھی کردیا گیا تھا۔

تاہم بھارتی ٹی وی چینلزنے پرانی فوٹیج دکھا کر پروپیگنڈا شروع کردیا کہ پاک فوج کے خلاف مظاہرہ ہورہا ہے۔

اس معاملے پر صدر پی ایف یوجے افضل بٹ نے کہا ہے آزاد کشمیر میں ہمارا احتجاج معمول کا تھا جس کوبھارتی میڈیا نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے اور پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں