اتوار, اپریل 27, 2025
اشتہار

ویڈیو: خاتون چلتی گاڑی سے اچانک گر گئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیپال میں چلتی گاڑی سے خاتون اچانک گر گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

نیپال کی سڑک پر خاتون چلتی گاڑی سے اچانک گری کیونکہ دروازہ ٹحیک سے بند نہیں تھا خوش قسمتی سے وہ دوسری گاڑی کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ڈرائیور کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

کئی صارفین سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر بھی خاتون پر تنقید کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’اس میں ڈرائیور کی غلطی نہیں ہے وہ خود دروازہ بھی بند نہیں کرسکتیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے اس کی مدد کی ہے۔‘ ایک اور شخص نے لکھا کہ ’قصور اس کا ہے جو سیٹ بیلٹ نہیں باندھتا، صرف مسافر نہ بنیں بلکہ دروازہ بند کرنے کا طریقہ جان لیں۔‘

اسی طرح کا ایک واقعہ گزشتہ سال دسمبر میں اتر پردیش کے علاقے کوشامبی میں پیش آیا تھا، جہاں ایک خاتون چلتی موٹرسائیکل سے گرنے کے بعد ایک ٹرک کی زد میں آگئی تھی۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار نے گزرتے ہوئے ایک راہگیر کو ٹکر ماری جس سے وہ موٹرسائیکل پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں