بھارت کے نوجوان جارح مزاج بیٹر اور آئی پی ایل فرنچائز گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل نے کہا ہے کہ وہ تین سال سے سنگال ہیں۔
ماضی میں شبمن گل اور سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کی ڈیٹنگ کی افواہیں میڈیا کی زینت بنتی رہ ہیں جبکہ بھارتی بیٹر کا نام کچھ سال قبل بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان سے بھی جوڑا گیا تھا، تاہم حالیہ انٹرویوں میں انھوں نے اپنے سنگل ہونے کا دعویٰ کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
شبمن گل نے کہا کہ میں تین سال سے زیادہ عرصے سے سنگل ہوں، اور بہت سی قیاس آرائیاں اور افواہوں میں مجھے مختلف لوگوں سے جوڑا جاتا ہے اور بعض اوقات یہ اتنا مضحکہ خیز ہوتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں اس شخص کو کبھی دیکھا بھی نہیں ہوتا۔
بھارتی بیٹر نے کہا کہ میں یہ افواہیں سن رہا ہوتا ہوں کہ میں اس لڑکی کے ساتھ ہوں یا کسی فلاں لرکی کے ساتھ ہوں، تاہم میں اپنے کیریئر پر فوکس ہوں کہ مجھے آگے کیا کرنا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی کرکٹر شبمن گل اور سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے سوشل میڈیاپلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کردیا ہے۔
کرکٹر شبمن گل اور سارہ ٹنڈولکر نے کبھی اپنے تعلق کی تصدیق نہیں کی لیکن ان کے درمیان تعلقات کی خبریں اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالوکیا جس کے بعد قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں، ماضی میں ایک ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سچن ٹنڈولکر نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بیٹی سارہ کی شبمن گل سے منگنی ہو رہی ہے۔
روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کی خبروں پر شبھمن گل نے لب کشائی کردی