پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

پوپ فرانسس کو سپرد خاک کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پوپ فرانسس کو سپرد خاک کر دیا گیا، ان کی تدفین بیسیلیکا سینیٹ میری میجر میں اُن کی وصیت کے مطابق کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسیحی دنیا کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات ویٹیکن سٹی کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ادا کر دی گئیں، جس میں دنیا بھر سے اعلیٰ حکام اور بین المذاہب وفود کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، اور دیگر متعدد یورپی رہنماؤں نے پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

ویٹیکن سے جاری بیان کے مطابق پوپ فرانسس کے تابوت کو روم میں سانتا ماریا میگیور کے کلیسائی باسلیق میں دفن کیا گیا ہے۔


حماس یرغمالیوں کی رہائی اور 5 سالہ جنگ بندی پر مذاکرات کیلیے تیار


کارڈینل جیوانی بٹیسٹا ری نے آخری رسومات کے دوران کہا کہ مرحوم پوپ دیواریں نہیں بلکہ پل بنانا چاہتے تھے۔ تقریباً 3 گھنٹے تک جاری رہنے والی اس تقریب میں عالمی رہنماؤں اور لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی، جس کے اختتام پر فرانسس کے تابوت کو تدفین کے لیے روم کے ایک باسیلیق میں لے جایا گیا۔

راستے میں اطالوی دارالحکومت کی سڑکوں پر قطار میں کھڑے دسیوں ہزار لوگوں نے پوپ کو خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ پوپ فرانسس کے جانشین کے طور پر صدیوں میں پہلی بار اگلے پوپ کے لیے افریقہ یا ایشیا سے کسی کارڈینیل کے انتخاب کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں