موٹرسائیکل پر پٹاخے لے کر جانے والا شخص کی ذرا سی غلطی چار لوگوں کی موت کا باعث بن گئی، جلتے کوڑ کے باعث پٹاخوں نے آگ پکڑی۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بائیک پر پٹاخے کے بنڈل لے جانے والا شخص جلتے ہوئے کوڑے کے سامنے سے گزار تو پٹاخوں نے آگ پکڑ لی، اس دوران دھماکا اتنا زوردار تھا کہ قریبی مکانوں کی کھڑکیوں اور دیواروں کو نقصان پہنچا۔ پورا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا۔
یہ واقعہ جمعہ کی رات تقریباً 9 بجے پیش آیا دھماکے کی لپیٹ میں آکر دو بچوں سمیت چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
تامل ناڈو کے سالیم ضلع میں 27 سال بعد دروپتی اماں مندر کا میلہ منعقد ہو رہا ہے، اسی سلسلے میں 29 سالہ سیلوا راج بائیک پر 300 کلو گرام وزنی پٹاخوں کا بنڈل لے جا رہا تھا۔
پوسری پٹی کے علاقے میں سڑک کے کنارے کوڑا جلایا جا رہا تھا۔ وہاں موٹر سائیکل بے قابو ہو کر جلتے ہوئے کوڑے میں جا گری جس کی وجہ سے پٹاخوں کے بنڈل میں آگ لگ گئی اور مسلسل دھماکے ہونے شروع ہوگئے۔
نوجوان سیلوا راج موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، قریب ہی کھیلتا ہوا 11 سالہ کارتی اور 12 سالہ تمل سیلوان بھی حادثے میں جاں بحق ہوا۔
اس حادثے میں 20 سالہ لوکیش شدید زخمی ہوا، اسے سیلم کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا لیکن رات دیر گئے اس کی بھی موت ہوگئی۔
تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔