پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

وہ جانور جس کے اوپر سے ٹرین یا ہاتھی بھی گزر جائے تو اس کا بال بیکا نہیں ہو سکتا!

اشتہار

حیرت انگیز

اللہ تعالیٰ نے دنیا میں حیران کن عجائبات تخلیق کی ہیں ایسا ہی ایک چھوٹا جانور بھی ہے جس کا ٹرین اور ہاتھی بھی کچھ نہ بگاڑ سکتے۔

کسی بھی جاندار کے اوپر سے ٹرین گزر جائے یا ہاتھی اس کو کچل دے اس کا زندہ بچنا مشکل ہوتا ہے لیکن اللہ کی شان کہ ایک ایسا چھوٹا سا جانور بھی ہے جس کے اوپر سے ٹنوں وزنی ٹرین گزرے یا ہاتھی اس کو روند ڈالے، اس کا بال بیکا بھی نہیں ہو سکتا۔

یہ حیرت انگیز صلاحیت رکھنے والی مخلوق ایک چھوٹی سے مچھلی ہے جس کو ماریانس اسنیل فش کہا جاتا ہے اور یہ دنیا میں سب سے زیادہ دباؤ برداشت کرنے والی مچھلی ہے۔

حیران کن خوبیوں والی یہ مچھلی سمندر کی تہہ میں رہتی ہے جس کو ماریانا ٹرینچ کہا جاتا ہے۔ یہ سمندر میں 11 ہزار میٹر یا 36 ہزار فٹ گہرائی کہلاتی ہے۔ اس مقام پر پانی کا دباؤ ایک ہزار ہاتھیوں کے برابر ہوتا ہے۔

تاہم اس مچھلی کے جسم کا ڈھانچہ نرم، جیل جیسا ہوتا ہے جو دباؤ کو برابر پھیلا دیتا ہے اور اسی وجہ سے اسے کچھ بھی وزنی نہیں لگتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں