پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

پی ایس ایل کے 2 میچ ری شیڈول ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 2 میچ ری شیڈول کر دیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یکم مئی کو ملتان میں شیڈول کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ اب لاہور میں ہو گا۔ میچ ری شیڈول ہونے سے قذافی اسٹیڈیم یکم مئی کو ڈبل ہیڈر کی میزبانی کرے گا۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ سہ پہر 3 بجے ہو گا جب کہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ رات 8 بجے ہو گا۔

10مئی کو کوئٹہ اور ملتان کا مقابلہ بھی ایک دن آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ میچز ری شیڈول کا فیصلہ ہیٹ ویو کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں