پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

مودی! آگے تو بڑھو، 1965 کی طرح حشر کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو ہمارا پیغام ہے کہ آگے تو بڑھو، 1965 کی طرح حشر کریں گے۔

لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں قومی فلسطین و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا مودی کا اعلان ہے کہ وہ مسلمانوں کا دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کا الزام لگا کر پاکستان سے انتقام کی بات کی جارہی ہے۔ مودی کو کہتا ہوں1965 میں لاہوریوں نے تمہیں ڈنڈے مار کر بھگا دیا تھا اب بھی وہی حشر کریں گے۔

غزہ پر اسرائیلی مظالم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اہل فلسطین اپنی سرزمین کی آزادی کیلئے جنگ پر ہیں، 50ہزار سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں، پاکستان کی قوم فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بنا تو اسرائیل کے وجود کو ناجائز بچہ قرار دیا گیا تھا، آج اسرائیل بچوں کو قتل کررہا ہے اور کہتا ہے کہ اپنا دفاع کررہا ہوں جبکہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔

عالمی عدالت نیتن یاہو کی گرفتاری کاحکم دے چکی ہے اس کے باوجود وہ آزاد گھوم رہا ہے، کہاں ہے عالمی قانون؟، جبکہ صدام حسین کو چند سو افراد کے قتل کا الزام لگا کر پھانسی پر چڑھا دیا گیا تھا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مدارس سے متعلق جو قوانین منظور ہوئے ہپں ان پر فوری عمل درآمد کیا جائے، مدارس قوانین پرعمل نہ ہوا تو ہم عمل درآمد کیلئے میدان عمل میں ہونگے، ہم بڑے بڑے حکمرانوں کے اقتدار کے محل جہنم بنا چکے ہیں ، بہت صبر کرلیا، ہمیں مدارس قوانین پر فوری عمل چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں