پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

چاول اور دہی کا پانی : خوبصورتی کو چار چاند لگائے، مگر کیسے؟

اشتہار

حیرت انگیز

چاول اور دہی کا پانی خوبصورتی بڑھانے کے لئے بہت مفید سمجھا جاتا ہے، یہ قدرتی ٹانک جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے اور بالوں کے لئے کنڈیشنر کا کام بھی کرتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر ام راحیل نے چاول کے پانی کے فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ چاول کے پانی میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامنز اور منرلز موجود ہوتے ہیں، یہ وٹامنز اور منرلز آپ کی جلد کو خوبصورت بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے چاول کے پانی سے ماسک بنانے کا طریقہ بیان کیا، اس کی لیے صرف دو چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے چاول اور دہی کا پانی، اس کیلیے دو چمچ ابلے ہوئے سفید چاول اور کھٹی دہی کا پانی لیں اگر اس میں ایک چمچ شہد ملانا چاہیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ ان تینوں چیزوں کو اچھی مکس کرکے پیسٹ بنالیں اور ایک عام کریم کی طرح اپنے ہاتھوں اور چہرے پر مساج کریں۔ تقریباً 20 منٹ بعد اسے نارمل ٹھنڈے پانی سے دھولیں اور یہ عمل ایک ہفتے میں تین مرتبہ کرلیں کافی رہے گا۔

اس کے علاوہ چاول کا پانی بالوں کے لئے کنڈیشنر کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے، شیمپو کے بعد بالوں پر یہ پانی انڈیلیں اور نرمی سے سر اور بالوں کی مالش کریں جس کے بعد عام پانی سے دھو لیں۔

ہفتے میں ایک سے دو بار یہ عمل دہرائیں، بالوں کو چاول کے پانی سے دھونے سے نہ صرف ان کی چمک میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ یہ انہیں مضبوط اور صحت مند بھی رکھتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں