پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کی وجہ بتادی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے گزشتہ روز کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دی تھی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا۔
تاہم پشاور زلمی کی ٹیم 15ویں اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، پشاور زلمی کے حسین طلعت 39 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ محمد حارث نے 17 اور بابر اعظم نے 12 رنز اسکور کیے تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی
تام میچ کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے گفتگو میں کہا کہ ہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کسی بھی شعبے میں اچھا پرفارم نہیں کرسکے۔
پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ پلان پر عملدرآمد نہ ہو تو ایسے ہی نتیجے آتے ہیں لیکن ابھی چار میچ باقی ہیں، اعتماد ہے اپنی غلطیوں کی نشاندہی کرکے ان پر قابو پالیں گے۔