کسٹمز انفورسمٹ نے پرانے کپڑوں کی آڑ میں ہزاروں کپڑے کے تھان کی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کسٹمز نے آر سی ڈی ہائی وے پر مشکوک ٹرالرز کاغذات طلب کئے تو ٹرک ڈرائیور نے پرانے کپڑوں کی بلٹی پیش کردی، پرانے کپڑے کے کنٹینرز کراچی سے لاہور کے لئے بک کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق کنٹینر سے چیک کے دوران استعمال شدہ کپڑا لنڈا کے بجائے کروڑوں روپے کے نئے غیر ملکی کپڑوں کے تھان برآمد ہوئے۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ سید محمد رضا نقوی نے کہا کہ ٹرالر کو اے اس او کے گودام منتقل کیا، کنٹینر سے ساڑھے چھ کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی اسمگل کپڑا برآمد ہوا۔