پیر, اپریل 28, 2025
اشتہار

بنگلہ دیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے پشاور زلمی کو جوائن کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بنگلہ دیشی پیسر ناہید رانا نے پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کے لئے پشاور زلمی کی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

بنگلہ دیشی پیسر ناہید رانا دوسری بار کسی لیگ کا حصہ بننے جارہے ہیں، اس سے قبل وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔

بنگلہ دیشی پیسر گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے، پشاور زلمی نے ان کے پرتپاک خیرمقدم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شائقین سے شیئر کی ہے۔

رائٹ آرم پیسر نے تاحال بنگلہ دیش کی جانب سے کسی ٹی 20 انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لیا ہے تاہم وہ اب تک اس فارمیٹ کے 17 میچز میں 14 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔ بی پی ایل میں وہ کھلنا ٹائیگرز اور رنگپور رائیڈرز کے لئے کھیل چکے ہیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز کے فاسٹ بول ایڈم ملن انجری کے باعث پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے۔

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر ایڈم ملن گھٹنے کی انجری کے باعث ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی میچوں سے باہر ہوئے ہیں۔

انہیں انجری لاہور قلندرز کے خلاف کنگز کے رواں سیزن کے دوسرے میچ کے دوران ہوئی۔

ملن ٹیم کے ساتھ موجود رہے اور ان کی رکوری کا عمل جاری رہا تاہم میڈیکل ٹیم کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس سیزن میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ان کی جگہ کراچی کنگز نے عارضی طور پر نوجوان وکٹ کیپر بیٹر اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ کو شامل کیا ہے۔

سعد بیگ پہلے ہی کین ولیمسن کی جزوی ریپلیسمنٹ کے طور پر ٹیم کا حصہ بن چکے تھے اور اس سیزن میں دو میچز میں شرکت کر چکے ہیں، جن میں انہوں نے 29 رنز اسکور کیے، جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایک جارحانہ اننگز بھی شامل ہے۔

شعیب اختر کا یوٹیوب چینل بھارت میں بند

کراچی کنگز کی انتظامیہ نے ایڈم ملن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ٹیم کے لیے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں