منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

ایلون مسک 100 سے زائد بچوں کے باپ؟ حیرت انگیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کے بارے میں ایک حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے، جسے سن کر ہر کوئی ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اب تک یہ مانا جاتا تھا کہ ایلون 14 بچوں کے باپ ہیں، مگر انکشاف ہوا ہے کہ ان کے بچوں کی تعداد شاید 100 سے بھی زیادہ ہے۔

پوڈکاسٹ ”سینیٹی“ میں گفتگو کرتے ہوئے دی اٹلانٹک کی مصنفہ الزبتھ برونگ نے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کے بچوں کی اصل تعداد 14 سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وال اسٹریٹ جرنل کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسے ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے جن کے مطابق مسک کے بچوں کی گنتی سو یا اس سے بھی کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

دی اٹلانٹک کی مصنفہ الزبتھ برونگ کا کہنا تھا کہ یہ تعداد سن کر حیرانی ضرور ہوتی ہے، لیکن یہ بات طے ہے کہ 14 سے کہیں زیادہ بچے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اب تک چار خواتین کا علم ہے جن سے ایلون کے بچے ہیں، مگر حالیہ اطلاعات کے مطابق یہ تعداد پانچ ہو سکتی ہے، خاص طور پر اگر کنزرویٹیو سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر کا معاملہ بھی شامل کیا جائے۔

حیرت انگیز امر یہ ہے کہ مسک نے مبینہ طور پر اپنے بچوں کی ماؤں سے سخت رازداری کے معاہدے (NDA) کروا رکھے ہیں۔

”سینیٹی“ پوڈکاسٹ کی شریک میزبان الیسن کیمرٹا نے انکشاف کیا کہ مسک ان خواتین کو خاموش رہنے کے لیے بھاری رقم دیتے ہیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

ٹرمپ اور ایلون مسک کے خلاف مختلف ممالک میں مظاہرے

برونگ نے بتایا کہ ایشلے سینٹ کلیئر کو خاموش رہنے کے لئے 1.5 کروڑ ڈالر اور ہر ماہ ایک لاکھ ڈالر کا رہائشی وظیفہ دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں