منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

جنگ ہوئی تو صرف پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں رہے گی، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹر فیصل واوڈا نے بھارتی جنگی جنون پر وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو یہ صرف پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں رہے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں مودی سرکار کے جنگی عزائم اور جارحانہ اقدامات کے خلاف سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے بھارتی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان اپنی فوج کے پیچھے کھڑا ہے۔ اگر پانی کی دھمکی دی تو پہلا حملہ پاکستان کرے گا۔یہ نلکے کا پانی تو نہیں ہے جو بھارت موڑ دے گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر دونوں ممالک نے دستخط کیے ہوئے ہیں۔ ملک کی بات ہے تو ہم میں کوئی اختلاف نہیں اور سب یکجا ہیں۔ پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیز کو ایک جگہ بٹھائیں اور اے پی سی بلائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ جنگ ہوئی تو پاکستان اور بھارت کی نہیں بلکہ خطے کی جنگ ہوگی اور اگر اس جنگ کو بڑھایا گیا تو پھر یہ عالمی جنگ بن جائے گی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھینندن کو جب پکڑا تھا تو میں نے بارڈر پر جا کر اپنا جھنڈا گاڑا اور بھارت کا جھنڈا رگڑا تھا۔ افواج پاکستان تیار ہے، مگر ہم نہیں چاہتے کہ معاملہ جنگ تک جائے۔ ہم نے فضائی حدود بند کر کے بھارت کو نقصان دینا شروع کر دیا یہ ہماری قابلیت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چائے بیچنے والے بھارتی وزیراعظم نے مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلی۔ اب اگر مودی نے پانی بند کرنے کی کوشش کی تو ہم بھارتی فوج کے خون کی ہولی کھیلیں گے۔

پاکستان بزنس فورم کا بھارتی کاروباری برادری کے بائیکاٹ کا اعلان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں