پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کی بیٹی نے والد کا انداز اپنا لیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے گزشتہ روز کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 64 رنز سے شکست دی تھی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا۔
تاہم پشاور زلمی کی ٹیم 15ویں اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، پشاور زلمی کے حسین طلعت 39 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ محمد حارث نے 17 اور بابر اعظم نے 12 رنز اسکور کیے تھے۔
تاہم بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد محمد عامر نے پشپا کے اسٹائل میں جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
محمد عامر کی جانب سے بیٹی کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ انہی کے انداز میں جشن منارہی ہیں۔
انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں پوچھا کہ ’یہ کس نے بہتر کیا ہے؟‘
View this post on Instagram
فاسٹ بولر نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ’یہاں عامر بھائی بیٹی سے ہار گئے ہیں۔‘
سوشل میڈیا صارفین نے عامر کو ’کنگ‘ کہہ کر مخاطب کیا اور بابر اعظم کے مداحوں کو ٹرول بھی کیا۔