منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

بھارت فرانس سے 26 رافیل جنگی طیارے خریدنے کیلئے تیار، 63 ہزار کروڑ کا معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی ہے، ایس میں پڑوسی ملک نے فرانس سے 26 رافیل-ایم طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی میں فرانس اور بھارت کے درمیان 26 رافیل مرین جنگی طیاروں کے لیے 63 ہزار کروڑ روپے کے سودے پر دستخط کیے جائیں گے، بھارتی وزارت دفاع کے افسر اور بھارت میں موجود فرانسیسی سفیر اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ بھارتی سیکریٹری دفاع راجیش کمار سنگھ بھی معاہدے میں موجود ہو سکتے ہیں جبکہ فرانس اور بھارت کے وزیر دفاع ورچوئل طریقے سے پروگرام میں شرکت کریں گے۔

اس معاہدے کےلیے پہلے فرانس کے وزیر دفاع خود آنے والے تھے لیکن انھوں نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا، اب جنگی طیاروں کو خریدنے کے حوالے سے دستخطی تقریب وزارت دفاع کے ساؤتھ بلاک کے باہر ہونے کا امکان ہے۔

فرانس سے نئے سودے کے بعد بھارت میں رافیل طیاروں کی تعداد 62 ہو جائے گی جس سے ملک کے 4.5 جنریشن کے جنگی طیاروں کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔

رافیل ایم جیٹ آئی این ایس وکرانت سے آپریٹ ہوں گے اور یہ موجودہ مگ-29 طیاروں کی معاونت کریں گے، بھارتی بحریہ پہلے سے ہی 2016 میں خریدے گئے 36 رافیل طیاروں کا بیڑا چلا رہی ہے جو امبالہ اور ہاسیمارا میں تعینات ہے۔

ذرائع نے بتایا مسائل سامنے آنے کے بعد مگ-29 جنگی طیاروں کے بیڑے کو ہٹانے کی تیاری کی جا رہی ہے، اس وقت بھارتی طیارہ بردار جہازوں، خاص کر آئی این ایس وکرانت پر تعیناتی کے لیے 26 رافیل مرین جنگی طیاروں کی فوری ضرورت ہے۔

دو ہفتوں قبل 9 اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں 26 رافیل سمندری جنگی طیاروں کے دفاعی سودے کی منظوری دی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں