منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

ذی القعد کے چاند کی رویت کا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ ذی القعد کا چاند آگیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ یکم ذی القعد 1146 ہجری کل بروز منگل 29 اپریل کو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

اس سے قبل سپارکو نے پیشگوئی کی تھی کہ ذی القعد 1446 ہجری کے نئے چاند کی پیدائش 28 اپریل 2025 کی رات 12:31 پر متوقع ہے۔ 28 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت، نئے چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔

ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان کا دورانیہ 53 منٹ ہونے کی توقع ہے، جو نئے چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گی۔

فلکیاتی پیرا میٹرز کی بنیاد پر، ذی القعد کا نیا چاند 28 اپریل 2025 کی شام کو صاف موسمی حالات میں ممکن ہے۔ نتیجتاً، یکم ذی القعد 29 اپریل 2025 کو پڑنے کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں