منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا مستعفی ہونے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ 15 جون کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ’شِن بیٹ‘ کے سربراہ رونن بار نے کہا ہے کہ وہ 15 جون 2025 کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے چھ ہفتے قبل انہیں برطرف کرنے کی کوشش کی تھی۔

سیکیورٹی سروس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں رونن بار نے کہا کہ ادارے کیلیے 35 سالہ خدمات کی ادائیگی کے بعد ایک منظم اور پیشہ ورانہ طریقے سے 15 جون کو عہدے سے سبکدوش ہوجاؤں گا۔

گزشتہ ماہ ایک بیان میں وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ انہیں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ رونن بار پر اعتماد نہیں رہا اور موجودہ جنگی حالات میں داخلی سیکیورٹی کے سربراہ پر اعتماد ہونا انتہائی ضروری ہے۔

نیتن یاہو کے رونن بار کو برطرف کرنے کے اعلان کے بعد ملک بھر میں شدید احتجاج ہوا۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ حکومت اہم ریاستی اداروں کو کمزور کر رہی ہے اور اسرائیلی جمہوریت کی بنیادوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

بعد ازاں اسرائیلی سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے رونن بار کو برطرف کرنے کے احکامات کو عارضی طور پر روک دیا تھا۔

رونن بار نے الزام عائد کیا تھا کہ نیتن یاہو نے انہیں اسرائیلی مظاہرین کی نگرانی کرنے اور وزیراعظم کے خلاف جاری بدعنوانی کے مقدمے میں مداخلت جیسے غیر قانونی احکامات ماننے کو کہا تھا اور انکار پر نیتن یاہو انہیں برطرف کرنا چاہتے تھے، تاہم نیتن یاہو نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے رونن بار کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں