منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پروازوں کی روانگی شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان سے حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، اسلام آباد ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز عازمین حج کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی، وفاقی وزیرمذہبی امورسردار محمد یوسف اور سعودی سفیر نے عازمین حج کو رخصت کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو روڈ ٹو مکہ امیگریشن منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز 713 آج صبح 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوئی جبکہ کوئٹہ سے پی آئی اے کی پرواز 7201 صبح ساڑھے نو بجے 150 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی۔

ملتان سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 715 رات کو 393 عازمین کو لے کر روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے پرواز ای آر 1611 رات ساڑھے نو بجے 285 عازمین کو لے کر روانہ ہوئی۔

لاہور سے حج کی پہلی پرواز پی ایف 7700 ڈیڑھ سو عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوئی، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے عازمین حج کو مقدس سفر پر روانہ کیا۔

لاہور سے دوسری پرواز پی کے 747 تین سوانتیس عازمین کے ساتھ رات سوا 10 بجے روانہ ہوگی۔ حج آپریشن کے پہلے روز 6 پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجازمقدس پہنچایا جائے گا۔ حج ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر حج سینٹرل پنجاب محمد رضوان شریف اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا، پاکستان سے آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی۔

عازمین حج کی پروازیں کب روانہ ہوں گی؟ شیڈول جاری

وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا حج آپریشن 33 روز جاری رہے گا، اسلام آباد ائیر پورٹ سے100پروازوں میں 28 ہزار 400 عازمین حجاز مقدس روانہ ہونگے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں