منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

بھارتی فورسز نے کپواڑہ میں ایک سماجی کارکن کو شہید کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ضلع کپواڑہ میں ایک سماجی کارکن کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع کپواڑہ میں تینتالیس سال کے سماجی کارکن کو شہید کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ بھارتی فورسزسماجی کارکن کے گھر پر دھاوا بولا، توڑپھوڑ اور فائرنگ کی، جس کے بعد سماجی کارکن غلام رسول کو زخمی حالت اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی زندگی مزید مشکل کردی ہے، سری نگر میں چھتیس مقامات کا محاصرہ کر کے نام نہاد سرچ آپریشن کیا۔

قابض فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا، مختلف علاقوں میں گھر بھی مسمار کردئیے گئے۔

دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے قتل اور پہلگام واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ علاقے میں لوگوں کا قتل ایک معمول بن چکا ہے اور بھارتی فورسز اپنے پیدائشی حق ، حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر کشمیری نوجوانوں کوبے دردی سے قتل کررہی ہیں لیکن پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

یاد رہے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں کا قتل عام شروع کردیا ہے، بھارتی فوج کی سفاکیت کے ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر آئے تھے۔

مزید پڑھیں : پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد معصوم کشمیریوں کا قتل عام ، ناقابل تردید ثبوت سامنے آگئے

گذشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں دو بے گناہ نہتے کشمیریوں کو دن دہاڑے شہید کیا گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ محمد فاروق اور محمد دین کو وحشیانہ انداز میں شہید کرنے کے بعد میتوں پر خنجر سے وار کئے گئے۔

خیال رہے بھارت کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی اور جبری طور پر زیرحراست سات سو بتیس بے گناہ قیدیوں کی زندگیوں کو بھی سنگین خطرات ہیں۔

بھارت ان قیدیوں کوجعلی مقابلوں میں دہشت گرد ظاہر کر کے شہید کرسکتا ہے یا استعمال کرکےایک اورفالس فلیگ کاڈرامہ رچا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں