کراچی : غازی گوٹھ میں صندوق سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ، لاش کی شناخت نہ ہوسکی، نادرا ریکارڈ سے لاش کی شناخت کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیرغازی گوٹھ میں صندوق سے خاتون کی تشددزدہ لاش ملی ہے، پولیس نے کہا کہ عمررسیدہ نامعلوم خاتون کی لاش2روز پرانی ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کیا گیا جہاں سے شواہد اکھٹے کیے گئے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئےجناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کےچہرےپرتشددکےنشانات بھی ہیں تاہم لاش کی شناخت نہ ہوسکی، مقتولہ کے ورثا بھی سامنے نہیں آئے، اب نادرا ریکارڈ سے لاش کی شناخت کریں گے۔
یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی کے نجی ہوٹل سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھیِ جسے بہیمانہ تشدد کے بعد چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 25 سالہ مقتولہ کو سابق شوہر نے چھری کے وار کرکے قتل کیا، خاتون اور ملزم کے درمیان مبینہ طور پر علیحدگی ہوچکی تھی۔
مقتولہ خاتون اپنے سابق شوہر کے ساتھ ہوٹل میں موجود تھی، شوہر کے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کے دوران جھگڑا ہوا، خاتون کو تشدد اور چھری کے وار کر کے قتل کیا گیا۔