منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

بریکنگ نیوز: بھارت سے وطن واپسی پر پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کو ہراسانی کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پڑوسی ملک بھارت سے وطن واپسی پر پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کو ہراسانی کا سامنا کرنے کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وطن واپسی کے دوران پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ جب اٹاری بارڈر پہنچا تو بھارتی عملے نے ان سے پاسپورٹ لے لیے، جب کہ بھارتی فوج اور پولیس کی موجودگی میں میڈیا کی جانب سے پاکستانی سفارتی اہلکاروں سے بدتمیزی کی گئی۔

اٹاری بارڈر پر موجود بھارتی عملے اور میڈیا کی جانب سے پاکستانیوں کو ہراساں کیا گیا، واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے ہائی کمیشن میں عملے کی تعداد کو 55 سے کم کر کے 30 کر دیا ہے اور یہ سفارت کار اور سفارتی عملہ اب مستقل طور پر بھارت سے واپس آ رہا ہے، ان کے ساتھ ان کے اہلخانہ بھی واپس آ رہے ہیں۔


پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا انتہا پسند بھارتی نژاد نکلا


پاکستانی سفارت کاروں اور ان کے اہلخانہ کے ایک گروپ کو آج بھارت سے پاکستان واپس پہنچنا تھا، جن میں سفارت کار اور سفارتی عملہ شامل ہیں، یہ گروپ اٹاری پہنچا تو انھیں ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن پر بھی ایک انتہا پسند بھارتی نژاد نے حملہ کیا تھا، جو دوسرے ممالک میں ماورائے عدالت قتل کے بعد بھارتی سفارتی دہشت گردی کی بھی عکاس ہے۔ ترجمان کنگسٹن و چیلسی کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق حملہ آور 41 سالہ انکیت لوو پر اتوار کو مجرمانہ نقصان کا الزام عائد کیا گیا ہے۔


پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں