لاہور: لاہور کے علاقے ہنجروال میں نشے کی لت میں مبتلا ایک شخص نے اپنی ہی فیملی پر حملہ کر کے انھیں زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں نشے سے روکنے پر نشہ میں مبتلا شخص نے بیوی بچوں پر چھری سے حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی شب پیش آیا جب افتخار نامی شخص نے نشے کی حالت میں اہل خانہ سے جھگڑے کے بعد ان پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں مریم بی بی، ان کی بیٹی ماہم اور بیٹا ابوبکر شدید زخمی ہو گئے، جنھیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق ماں اور بیٹے کی حالت تشویش ناک ہے۔
اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس، سی ڈی اے کے 5 افسران گرفتار
واقعے کے بعد ملزم افتخار موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
یاد رہے کہ 12 اپریل کو لاہور میں مالکن کے مبینہ تشدد سے گھر میں کام کرنے والی کمسن ملازمہ جاں بحق ہو گئی تھی، پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے ہنجروال میں پیش آیا جہاں ایک ظالم مالکن کے مبینہ تشدد سے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ جاں بحق ہو گئی۔ مدعی کے مطابق کام ٹھیک نہ کرنے پر بچی کو مالکن اور اس کے خاوند نے قتل کیا تھا۔