بدھ, اپریل 30, 2025
اشتہار

اگر آپ کے والد پاکستان کے خلاف جنگ میں مر جائیں تو آپ کی پرورش کون کرے گا؟ گرپتونت سنگھ کا طلبہ کو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس (SFJ) نے آرمی کینٹ، پٹیالہ کے قریب ’’پاکستان – خالصتان زندہ باد‘‘ کے نعروں اور خالصتان کے جھنڈے کی ایک فوٹیج جاری کی ہے، جس میں طلبہ کے لیے پیغام بھی دیا گیا ہے کہ ’’ہندوستان کا مودی آپ کو یتیم کر دے گا۔‘‘

سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان میں کہا کہ انڈین آرمی میں بچے اپنے والدین سے پوچھیں، کہ کیا مودی کی سیاست کا دفاع کرنا مرنے کے قابل ہے؟


‘پاکستان زندہ باد کا نعرہ’ لگانے والے شخص کو بھارت میں ہجوم نے مار ڈالا


انھوں نے سوال اٹھایا کہ اگر آپ کے والد یا والدہ ہندوستان کی پاکستان کے خلاف جنگ میں مر جائیں تو آپ کی پرورش کون کرے گا؟ پاکستان کے خلاف جنگ مودی کی الیکشن جیتنے کی سیاست ہے، اپنے والدین کو بھارت کے لیے لڑنے سے روکیں۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے مزید کہا ’’ہندوتوا کے ایجنڈے کے لیے ہندوستان آپ کو یتیم نہ بنادے۔‘‘ انھوں نے اپیل کی کہ ’’اپنے والدین سے کہو: خالصتان کی حمایت کرو، مودی کی جنگ کو مسترد کرو، پاکستان سے لڑنے سے انکار کرو، اور پنجاب کو ہندوستانی قبضے سے آزاد کرو۔‘‘

اہم ترین

جہانزیب علی
جہانزیب علی
جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں