خیبرپختونخواحکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت کے مشیر اطلاعات نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا خود اسکے اپنے جنرل نے پھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی جنرل کا بیان مودی سرکار کے فاشسٹ نظام کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے، مودی فالس فلیگ آپریشن کا دفاع کرنے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بھارت کےسول وملٹری افسران خودان فالس فلیگ آپریشنزکےگواہ بن رہے ہیں، مودی کا جنگی جنون پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت بھی موجود ہیں، بھارت کو جارحیت سے باز رہنا چاہیے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا۔