جمعرات, مئی 1, 2025
اشتہار

پیدائش، وفات، ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کیلئے ایپ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

پیدائش، وفات، ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کیلئے ایپ تیار کرلی گئی، شہری اہم واقعات کا اندراج گھر بیٹھے کراسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کی عملدرآمدکمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا، چیئرمین نادرا نے رجسٹریشن نظام کوخامیوں سےپاک بنانےکیلئےاقدامات سےآگاہ کیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ پیدائش، وفات، ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کے آن لائن اندراج کیلئے ایپ تیار کرلی گئی ہے۔

چیئرمین نادرا نے بتایا کہ شہری زندگی کے اہم واقعات کا اندراج گھر بیٹھے کراسکیں گے، موبائل ایپ پہلے پنجاب میں متعارف کرائی جائےگی۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام یوسیز میں بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، شہریوں کی اہم معلومات کےدرست ڈیٹابیس کی تیاری میں مدد ملے گی، اسلام آباد کی یونین کونسلوں میں نادرا ون ونڈو کاؤنٹر قائم کیے جارہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے نیشنل بائیومیٹرک پالیسی کی تیاری کیلئے سرگرمیوں سے آگاہ کیا، چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ مسودے پر متعلقہ فریقوں کی آرا حاصل کرنے کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

محکمہ مقامی حکومت کے عہدیداروں کے خصوصی سیشن میں موبائل ایپ کا ڈیمو پیش کیا گیا، پی ٹی اے، ایف آئی اے، امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، ادارہ شماریات، الیکشن کمیشن نمائندے اجلاس میں شریک تھے۔

شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں