ہفتہ, مئی 3, 2025
اشتہار

مودی حکومت کا جنگی جنون بھارتی ایئرلائنز کو مہنگا پڑنے لگا، بھارتی حکومت سے مالی امداد کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

مودی حکومت کا جنگی جنون بھارتی ایئرلائنزکو مہنگا پڑنے لگا، ایئرلائنز نے بھارتی حکومت سے مالی امداد کی درخواست کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود کیا بند کی تو بھارتی ایئرلائنز کو دن میں تارے نظر آگئے۔

بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی فضائی حدود بندش کا نواں روز ہے ، اس دوران 800 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوئیں اور 170 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

پاکستانی فضائی حدودبندش سےبھارتی طیاروں کو بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے ، نقصان کے باعث انڈیگوایئرنےاپناسینٹرل ایشیاکافضائی آپریشن معطل کردیا ہے۔

ایئر انڈیا کے آپریشنل اخراجات میں بھی دو گنا اضافہ ہوا، ایئر انڈیا اپنی کینیڈا اور امریکہ آنے جانے کی پروازوں کو ویانا میں اسٹاپ اوور دے رہی ہے ، جہاں بیس سے زائد پروازوں کا عملہ تبدیل ہوتا ہے اور ایندھن بھرا جاتا ہے۔

ایئر انڈیا کا کہنا ہے اگر پاکستان کی فضائی حدود پر پابندی ایک سال برقرار رہی تو ساٹھ ارب ڈالرکے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔

روئٹرز کا کہنا ہے ایئر انڈیا نے مرکزی حکومت نے نام خط میں نقصان کے ازالے کیلئے معاوضہ دینے کی درخواست کی ہے، بھارتی وزارتِ ہوابازی کے نام کے خط میں ایئرانڈیا نے لکھا ہے متاثرہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے سبسڈی دینا ایک اچھا، قابلِ عمل اور منصفانہ حل ہے۔ یہ سبسڈی صورت حال بہتر ہونے پر ختم کی جا سکتی ہے۔

اس سے قبل یہ پروازیں دہلی سے نان اسٹاپ آپریٹ ہو رہی تھیں، اضافی ایندھن کی مد میں بھی اکیس کروڑ روپے یومیہ کا اضافی خرچہ جبکہ اسٹاپ اوور کے اخراجات بھی کروڑوں میں ہیں۔

بھارتی ایوی ایشن منسٹر نے بھارتی ایئرلائنز کو پاکستان کی فضائی حدود ایک سال تک بند رہنے کاعندیہ دیا، پاکستان نے23اپریل سےایک ماہ تک بھارتی طیاروں کیلئےفضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے23اپریل سےایک ماہ تک بھارتی طیاروں کیلئےفضائی حدودبندکرنےکافیصلہ کیاتھا

خیال رہے سال دوہزار انیس میں تقریبا چار ماہ تک پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو اضافی ایندھن اور آپریشنل پیچیدگیوں کی وجہ سے سات سو کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں