بھارت میں عجیب و غریب واقعے میں خاتون نے شوہر کو چھوڑ کر دیور کے ساتھ بھاگ کر شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق میرٹھ میں خاتون اپنے دیور کے ساتھ اس وقت فرار ہوگئی جب اس کے شوہر نے بار بار کی درخواست کے باوجود داڑھی منڈوانے سے انکار کردیا تھا۔
میرٹھ کے علاقے اجول گارڈن کالونی کے رہائشی عالم دین شاکر نامی شخص کی شادی سات ماہ قبل عرشی سے ہوئی تھی۔
شاکر کے مطابق بیوی نے شادی کے فوراً بعد ان پر داڑھی منڈوانے کے یلے دباؤ ڈالنا شروع کردیا۔
عرشی نے مبینہ طور پر اس سے کہا کہ ’خاندان کے دباؤ کی وجہ سے شادی کی ہے اور صرف اس صورت میں ساتھ رہے گی جب وہ داڑھی منڈوانے پر راضی ہوجائے، اسی موضوع پر جوڑے کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پر شاکر نے بیوی کے گھر والوں سے بھی شکایت کی۔
یہ پڑھیں: دولہے نے اسپتال پہنچ کر بیمار دلہن سے شادی کر لی، ویڈیو وائرل
اس دوران عرشی کا شاکر کے چھوٹے بھائی کے ساتھ افیئر شروع ہوگیا، دونوں تین فروری کو فرار ہوگئے۔
شرمندگی سے بچنے کے لیے شاکر نے پولیس کو مطلع نہیں کی اور رشتے داروں کی مدد سے انہیں ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔
بعدازاں اس نے بیوی اور بھائی کے لاپتا ہونے کی شکایت درج کروائی اور عرشہ کے گھر والوں کو مطلع کیا تاہم عرشی کے اہلخانہ نے کہا کہ انہوں نے بیٹی سے تمام تعلقات ختم کردیے ہیں۔
شاکر نے یہ بھی الزام لگایا کہ عرشی اب ان سے پانچ لاکھ روپے مانگ رہی ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) آیوش وکرم نے تصدیق کی کہ کیس زیر تفتیش ہے اور نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔