کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر ریلوے نے مسافروں کےلیے اہم اقدام کیا ہے۔
حکام کے مطابق کوئی بھی ریلوے مسافر لگژری سیلونز کی بکنگ کروا سکے گا اور مسافروں کی سہولت کیلئے کرایہ انتہائی مناسب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم، وزرا، چیئرمین ریلوے کے سیلون مسافروں کیلئے دستیاب ہوں گے جب کہ چیف ایگزیکٹو افسر اور آئی جی ریلوے کے سیلون کی بھی بکنگ ہوسکےگی۔
پاکستان ریلوے کے پاس کئی لگژری سیلونز ہیں جو ماضی میں بھی کرایے پر دیے جاتے رہے ہیں جس سے لاکھوں روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔
ان وی آئی پی سیلونز سے مسافروں کو بھرپور سہولت فراہم کی جاتی رہی ہے تاہم پچھلے کچھ عرصے میں اس سہولت کو بند کر دیا گیا تھا۔