چلی اور ارجنٹائن کے ساحلوں پر 7.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے افراتفری مچ گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کا کہنا ہے کہ چلی اور ارجنٹائن کے جنوبی ساحلوں پر 7.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
یو ایس جی ایس نے کہا کہ زلزلے کا مرکز کیپ ہارن اور انٹارکٹیکا کے درمیان ڈریک پاسیج میں ارجنٹائن کے شہر یوشوایا سے 219 کلومیٹر (173 میل) جنوب میں سمندر کے نیچے تھا۔
چلی کے حکام نے جمعہ کو جنوبی امریکی ملک کے انتہائی جنوب میں واقع آبنائے میگیلان کے پورے ساحلی حصے کے لیے انخلاء کا الرٹ جاری کیا ہے۔
چلی کی نیشنل سروس فار ڈیزاسٹر پریوینشن اینڈ ریسپانس نے عوام کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا کہ سونامی الرٹ کی وجہ سے، میگیلان کے ساحلی علاقوں کے لیے محفوظ زون میں انخلا کا حکم دیا جا رہا ہے۔
ارجنٹائن کے شہر یوشوایا میں، جسے دنیا کا سب سے جنوبی سمجھا جاتا ہے مقامی حکام نے بیگل چینل میں پانی کی ہر قسم کی سرگرمیاں اور نیویگیشن کو کم از کم تین گھنٹے کے لیے معطل کر دیا ہے تاہم کسی جانی و مالی نقصان یا انخلاء کی اطلاع نہیں ملی۔