اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

ضرورت پڑی تو بارڈر پر پاک آرمی کے ساتھ جنگ لڑوں گا، غلام محی الدین

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار غلام محی الدین کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر پاک آرمی کے ساتھ مل کر جنگ لڑوں گا۔

فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے پاک بھارت کشیدگی اور مودی سرکار کے ملک مخالف اقدامات پر پاکستان اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ریلی میں پاکستان فلم انڈسٹری کے تمام پروڈیوسرز ڈائریکٹرز اور اداکار شریک ہوں گے۔

اس موقع پر اداکار غلام محی الدین نے پاکستان کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو بارڈر پر جا کر بھی پاک ارمی کے ساتھ لڑوں گا-۔

اس سے قبل جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ پہلگام میں حملے کے محض آدھے گھنٹے بعد ہی پاکستان پر الزام عائد کردیا جاتا ہے، یہ عمل غیر سنجیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ حقائق کے بھی منافی ہے، ایف آئی آر میں بغیر کسی واضح ثبوت کے پاکستان کو ملوث قرار دینا ناقابل قبول عمل ہے۔

بھارتی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے پاکستانی اداکار کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا سامنا ہوا تو پاکستان کا ردعمل بھرپور اور واضح ہوگا۔

خیال رہے کہ بھارت میں پہلے ہی پاکستانی فنکاروں پر غیررسمی طور پر پابندی عائد ہے اور اس واقعے کے بعد ہندو انتہا پسند سوچ کے حامیوں نے کرکٹ سمیت اداکاروں اور پاکستانی ٹی وی ڈراموں پر بھی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں