اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

اسرائیل کو غزہ میں ریزرو فوج کی ضرورت پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج غزہ آپریشن کو بڑھانے کے لیے ریزرو فورسز کو طلب کرے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجیوں کی تعداد میں بڑھتے ہوئے بحران اور غزہ میں قید اسرائیلی اسیران کی قسمت پر بڑھتے ہوئے عوامی تناؤ کے دوران اسرائیلی فوج غزہ میں اپنی زمینی کارروائیوں کو بڑھانے کے لیے ریزرو فوجیوں کو بڑے پیمانے پر متحرک کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

اسرائیلی روزنامے Yedioth Ahronoth کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو کی اس حوالے سے سینئر وزراء اور فوجی حکام کے ساتھ اس معاملے پر سیکیورٹی مشاورت کی توقع ہے۔

اخبار نے کہا کہ حالیہ دنوں میں، کئی ریزرو افسران نے اپنے یونٹوں کو اچانک کال اپ کی تیاری کے لیے الرٹ کیا ہے۔

جمعرات کو کشیدگی میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوجی مقاصد اسیروں کو بازیاب کرنے سے زیادہ ترجیح رکھتے ہیں۔

حماس نے مکمل جنگ بندی، غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلاء اور اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے تمام اسرائیلی اسیروں کے تبادلے کی تجویز پیش کی تھی، جسے نیتن یاہو اور ان کی حکومت نے مسترد کر دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں