اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

کراچی : دوپٹے پیکو کرنے والے نوجوان کو ڈاکوؤں نے مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں ڈاکوؤں نے دوپٹے پیکو کرنے والے نوجوان کی زندگی چھین لی، کورنگی میں گھر کے باہر بیٹھے ثاقب سے موبائل فون چھین کر جان سے مار ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے 5 نمبر کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

اس حوالے سے واقعے کے عینی شاہد نے پولیس کو بیان دیا کہ جاں بحق ہونے والا نوجوان ثاقب گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اس دوران 2 ڈاکوؤں نے آکر اس کو تھپڑ مارا اور موبائل فون بھی چھین لیا۔

عینی شاہد کے مطابق مقتول اٹھ کر کھڑا ہوا تو ایک ڈاکو نے اسے گولی مار دی، مقتول کے کزن نے یہ منظر دیکھ کر شور مچایا تو ڈاکوؤں نے اسے بھی گولی مار دی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈاکو پہلے بھی واردات کرکے آرہے تھے۔

زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ثاقب جان کی بازی ہار گیا۔

مزید پڑھیں : عید کی چھٹیوں پر گھر آئے نوجوان کو ڈکیتوں نے قتل کر دیا

مقتول کے لواحقین نے پولیس کو بیان دیا کہ ثاقب ماموں کی دکان پر دوپٹے پر پیکو کا کام کرتا تھا، اسپتال پہنچنے تک ثاقب دم توڑ گیا، واقعے کے ایس پی لانڈھی ماجدہ ہالیپوٹو جناح اسپتال پہنچ گئیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں