اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

ایک لڑکے کو موقع دیں تو ہوسکتا ہے وہ بھی اپنا نام بنالے، احمد شہزاد

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک کھلاڑی کو موقع دے تو ہوسکتا ہے وہ بھی اپنا نام بنالے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابی میں 80 فیصد بولنگ کا کمال ہے جو چھوٹے ٹارگٹ دینے پر بھی مخالف ٹیم پر حاوی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر تجربے کے مطابق شاندار بولنگ کررہے ہیں، دوسرے فاسٹ بولرز سے گفتگو کرتے ہیں اور ان کو سمجھاتے ہیں۔

احمد شہزاد نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ پر بولنگ کی وجہ سے پریشر نہیں رہا، اب دیکھنا یہ ہے کہ بڑا ہدف ہوگا تو ان کی بیٹنگ چل پائے گی یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے فن ایلن اور چیپ مین کا چلنا بہت ضروری ہے۔

اوپنر بیٹر نے کہا کہ کوئٹہ کا ایک کھلاڑی حسیب اللہ ان کے پاس موجود ہے، پہلے ان کے پاس زیادہ کوئٹہ کے کھلاڑی موجود نہیں تھے، یہ کہتے تھے کہ اس لیول کے کھلاڑی کوئٹہ میں نہیں جو پی ایس ایل کھیل سکیں لیکن اب تو حسیب اللہ موجود ہے اس کو موقع دے دیں ہوسکتا ہے وہ بھی اپنا نام بنالیں۔

احمد شہزاد نے کہا کہ کوئٹہ کی بیٹنگ میں حسیب اللہ کی جگہ بنتی ہے کیونکہ دوسرے بیٹرز اتنا اچھا پرفارم نہیں کررہے لیکن ان کی بولنگ بہت شاندار پورے ٹورنامنٹ میں اچھی رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں