اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

کشمیر میں اتنا ظلم 76 سال میں نہیں ہوا جو پہلگام واقعے کے بعد ہوا ہے، رانا ثنااللہ

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں اتنا ظلم 76 سال میں نہیں ہوا جو پہلگام واقعے کے بعد ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بھارت پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیر کی آزادی کی تحریک کو دبانا چاہتا ہے، مودی سرکار کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے تاکہ جدوجہد سے پیچھے ہٹ جائیں، بھارت پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو استعمال کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت نے سفاکانہ عمل کرتے ہوئےعلاج کیلئے جانے والوں کو واپس بھیج دیا۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بھارت نے جو اقدام کیا پاکستان نے اسی طرح جواب دیا ہے، پہلگام میں ہلاک افراد بےگناہ اور معصوم تھے، ہم مذمت کرتے ہیں، پاکستان پہلگام سمیت کسی بھی دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت روز پاکستان کیخلاف منصوبہ بندی کرتا ہے لیکن جرات نہیں کرتا، مودی دیکھ لے، پاکستان نے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، ابدالی میزائل میں ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلگام واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی، بھارت پاکستان کی ترقی کا سفر روکنا چاہتا ہے اس لیے ہنگامہ کررہا ہے، مودی نے آئی ایم ایف سے پاکستان کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان کی میزائل صلاحیت دنیا میں کئی ممالک سے زیادہ بہتر ہے، مودی پہلے کے میزائل تجربے بھول چکا ہے تو ابدالی میزائل دیکھ لے، مودی سن لے، پاکستان پر حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دیں گے، ہم نے دنیا کو یقین دلایا ہے ہماری طرف سے پہل نہیں ہوگی۔

رانا ثنا نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، جمہوریت کی آزادی صحافت کے بغیر کوئی شکل نہیں، صحافت ہوگی توملک میں جمہوریت ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا، گالی گلوچ کرنے والوں کی وجہ سے بعض قوانین میں ترمیم کرنا پڑی، صحافیوں سے درخواست ہے کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں، قوانین پر بات کریں، مسلم لیگ ن کبھی بھی آزادی صحافت کےخلاف نہیں ہوسکتی۔

پہلگام واقعہ، کشمیری عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے، میر واعظ عمر فاروق

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں