اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

پہلگام واقعہ : آج 12واں روز ہے بھارت نے کوئی ثبوت نہیں دیا، عاصم افتخار

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار  نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کو 12 روز گزر گئے بھارت آج تک کوئی ثبوت نہیں دے سکا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزامات لگانا شروع کردیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو آئینہ دکھا دیا ہے کہ اصل میں آپ دہشت گردی کرتے ہیں، سیکیورٹی کونسل میں بھی اس صورتحال پر بات کی جائے گی، یو این سیکریٹری جنرل سے بھی صورتحال پر رابطے میں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عاصم افتخار نے کہا کہ دنیا کو دیکھنا چاہیے کہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان بھارت میں کس کا رویہ ذمہ دارانہ ہے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت کا رویہ بالکل غیرذمہ دارنہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے تمام اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، جیسے کہ بھارت کی کشمیر پر پالیسی دیکھ لیں، عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کی۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل قراردادوں کی پرواہ نہیں کی،  پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کردیا، سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا کو باور کرارہے ہیں کہ بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ہم کوئی جارحانہ اقدام نہیں اٹھائیں گے۔ پاکستان نے یہ بھی پیغام دیا ہے بھارتی جارحیت پر دفاع کا حق رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں