اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

حسن نواز نے آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو میچ جتوایا، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے نوجوان بیٹر حسن نواز نے آخری اوور میں اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے دوچھکے لگائے اور اپنی ٹیم کو میچ جتوادیا۔

اسلام آباد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان ہونے والا مقابلہ اب تک پاکستان سپر لیگ کا سب سے سنسنی خیز مقابلہ ثابت ہوا، کوئٹہ کی ٹیم کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے اور اس کی دو وکٹیں باقی تھیں، ایسے میں حسن نواز نے ذمہ داری نبھاتے ہوئے اسلام آباد کے پنجوں سے جیت چھین لی۔

آخری اوور میں کوئٹہ کے بیٹر حسن نواز پر قسمت خاصی مہربان رہی اور اسلام آباد کے فیلڈرز نے گھبراہٹ میں ان کے تین کیچز چھوڑے جس نے میچ کو مزید دلچسپ بنادیا۔

ملنے والے مواقعوں کا حسن نواز نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور دو بلند و بالا چھکے لگا کر میچ کا پانسہ کوئٹہ کی طرف موڑ دیا، انھوں نے اننگز کی سیکنڈ لاسٹ بال پر محمد شہزاد کو سکسر مار کر کوئٹی کو فتح دلائی۔

اس طرح پی ایس ایل 10 کے 22ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 158 رنز کا ہدف ایک گیند قبل 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، حسن نواز نے 41 بالز پر 64 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں