پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کی آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی وجہ سامنے آگئی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 158 رنز کا ہدف ایک گیند بال 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آخری اوورز میں تین کیچز ڈراپ کیے گئے۔
حسن نواز نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، رائلی روسو 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
کپتان سعود شکیل 7 رنز بناسکے، فن ایلن 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مارک چیپ مین 2، حسیب اللہ 7 رنز بناسکے، محمد وسیم جونیئر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ اور سلمان ارشاد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جیسن ہولڈر، محمد نواز اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
تاہم فاسٹ بولر محمد عامر گزشتہ دو میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نہیں کھیلے جس پر ٹیم کے سوشل میڈیا پر وجہ بتائی گئی ہے۔
کوئٹہ کے سوشل میڈیا پیج پر بتایا گیا ہے کہ محمد عامر بخار کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں، وہ سو فیصد فٹ نہیں ہے جبکہ کوشل مینڈس بھی بخار میں مبتلا ہیں اس وجہ سے وہ بھی آج ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔