اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

متحدہ عرب امارات کی ویمنز ٹیم نے ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئندہ پانچ سالوں کے ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرلیا، امریکا آئندہ سائیکل کےلیے اپنا اسٹیٹس برقرار نہ رکھ سکا۔

اس بار پانچ ایسوسی ایٹ ممالک 2025-2029 تک ون ڈے انٹرنیشنل سائیکل کا حصہ ہوں گے، جس میں تھائی لینڈ، نیدرلینڈز، پاپوا نیو گنی، اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں، حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان ٹیموں کے او ڈی آئی اسٹیٹس کی تصدیق کردی ہے۔

16 خواتین ٹیموں کو 50 اوورز فارمیٹ اسٹیٹس حاصل ہے، ان ٹیموں میں سے تھائی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ نے پاکستان میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز میں شرکت کے بعد ون ڈے اسٹیٹس حاصل کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے خواتین کی T20I رینکنگ میں 16 ویں نمبر پر آنے کے بعد، سالانہ رینکنگ اپ ڈیٹ میں امریکا کی ویمنز ٹیم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

آئندہ پانچ سالوں کےلیے اب متحدہ عرب امارات کی ویمنز کرکٹ ٹیم کو ون فارمیٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے جس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

قواعد کے مطابق ون ڈے اسٹیٹس والی ٹیموں کو تین سے چار سال کے سائیکل میں اپنی رینکنگ حاصل کرنے یا برقرار رکھنے کے لیے کم از کم آٹھ ون ڈے میچز کھیلنے ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں