اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

سرعام : نوکری کے بہانے لڑکیوں کا جنسی استحصال کرنے والا کس حال میں ہے؟‌

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کی ٹیم  نے گزشتہ کئی کارروائیوں میں جن جرائم کی جانب نشاندہی  کی اور ملزمان کو گرفتار کروایا ان کا کیا نتیجہ نکلا؟

ان پروگراموں کے بعد مختلف جرائم پیشہ افراد کس حال میں ہیں اور جو لوگ قصور وار تھے آیا ان کو ان کے کیے کی سزا مل بھی رہے ہے یا نہیں؟ تاہم ٹیم سرعام کی بہت سی کاوشوں کا مثبت نتیجہ برآمد تو ہوتا ہے لیکن کچھ کوششیں رائیگاں بھی جاتی ہیں۔

پنجاب پولیس کے منشیات فروش اہلکار کی ٹیم سرعام کو دھمکیاں

گزشتہ پروگرام میں پنجاب پولیس کے منشیات فروش اہلکار اعجاز احمد کو ٹیم سر عام نے رنگے ہاتھوں پکڑوایا اس نے جیل سے ٹیم سر عام کے ممبر کو کال کرکے پہلے تو اپنی بے گناہی کا رونا رویا اور ساتھ ہی سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جس سے یہ سوال جنم لیتا ہے کہ جیل میں بیٹھ کر اسے فون کی سہولت کون فراہم کررہا ہے؟

لاہور کے تھانے میں چوری کی بجلی کا استعمال، مقدمہ درج

اس سے قبل ایک پروگرام میں لاہور کے تھانہ فیروز والا میں چوری کی بجلی استعمال کرنے کے ٹھوس شواہد پر حیسکو نے کارروائی کرکے اس کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔ محکمے نے کارروائی کرتے ہوئے وہاں نصب ٹرانسفارمر اتار لیا اور تھانے کو 3 لاکھ روپے بل ارسال کردیا۔

سندھ کے دو بڑے اسپتال کئی سال بعد فعال کردیے گئے

ٹیم سر عام کو سب سے بڑی کامیابی یہ ملی کہ چار سال قبل کراچی کے جن دو بڑے اسپتالوں کی بندش کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا ان دونوں اسپتالوں میں اب باقاعدہ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ان میں ایک اسپتال دس سال جبکہ دوسرا 20 سال سے بند پڑا تھا۔

گھریلو ملازم پر تشدد کرنے والوں کیخلاف عدالتی کارروائی

ایک پروگرام میں ٹیم سرعام نے گھریلو ملازم لڑکے پر تشدد کرنے والے مالکان کیخلاف کارروائی کرکے بچہ بازیاب کروایا تھا آج وہ بچہ اپنے والدین کے پاس ہے اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں مالکان کیخلاف مقدمہ بھی زیر سماعت ہے۔

نوکری کے بہانے لڑکیوں کا جنسی استحصال کرنے والا جیل میں

کئی ماہ قبل منڈی بہاؤالدین کے ایک سرکاری اسپتال کا سپر وائزر لڑکیوں کو نوکری کے دینے کے بہانے ان کا جنسی اتحصال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑوایا گیا تھا وہ درندہ صفت مجرم گرفتار ہے اور اس کی اب تک ضمانت نہیں ہوسکی۔

ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق میاں بیوی کے لواحقین تاحال انصاف کے منتظر

کراچی میں ماہ رمضان میں خونی ٹینکر سے کچل کر جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اور بچے کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، اس کے علاوہ گورنر سندھ کی جانب سے لواحقین کو پلاٹ دینے کا وعدہ بھی اب تک وفا نہ ہوسکا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں انصاف ملنے کی امید نظر نہیں آرہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں