اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

سانگھڑ: ملزم نے گھر کے اندر فائرنگ کر کے بیوی اور داماد کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ملزم کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ زخمی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ گوٹھ کھبڑ خان چاکرانی میں پیش آیا، ملزم اپنی 45 سالہ بیوی اور 22 سالہ داماد کو قتل کر کے فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او محمد علی زرداری کے مطابق پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جنوری میں سانگھڑ کے علاقے گوٹھ جانی جونیجو میں تین افراد کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اہم شخصیت کا نام شامل نہیں کیا گیا تھا۔

مقدمے میں 10 نامزد اور 29 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد غیر جانبدارانہ تحقیقات پر اتفاق ہوا جبکہ مظاہرین نے چار روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقدمہ فدا حسین جونیجو کی مدعیت میں درج کیا گیا اور واقعے میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دھرنے میں رکھی تینوں لاشیں تدفین کیلیے گاؤں جانی جونیجو روانہ کر دی گئیں۔

دوسری جانب علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلیے پولیس کی بھاری نفری متاثرہ علاقے میں تعینات کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں