پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارتی ڈرامے کو سکھ برادری نے بے نقاب کر دیا اور اس کو پاکستان پر جنگ مسلط کرنےکی مودی سازش قرار دیا ہے۔
گزشتہ ماہ 22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت دنیا بھر میں اپنے جھوٹے بیانیے اور جنگی جنون کے باعث رسوا ہو رہا ہے اور اقوام عالم اس کے جھوٹے پروپیگنڈے میں نہیں آ رہی ہیں۔
سکھ برادری نے بھی پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارتی ڈرامے کو بے نقاب کر دیا ہے اور اس کو پاکستان پر جنگ مسلط کرنےکی مودی سرکار کی بھونڈی سازش قرار دیا ہے۔
سکھ برادری کا کہنا ہےکہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ اگر پاکستان اور گرو صاحب کی دھرتی پر آنچ بھی آئی تو بھارت کو نہیں چھوڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ کی آڑ میں اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ جنگ ہوئی تو بھارت فوج کو پاکستان سے نہیں گزرنے دیں گے۔ بھارتی پنجاب کی سر زمین سے پاک فوج کے لیے لنگر، پانی اور دعائیں حاضر ہیں۔
واضح رہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں مودی حکومت نے غیر انسانی اقدامات اور پاکستان کے خلاف جنگی جنون کے بعد دنیا بھر سے سکھ برادری پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔
جہاں سکھوں کی عالمی تنظیم نے پاکستان کی حمایت کا اعلان اور مودی سرکار کو اس کی عالمی دہشتگرد سرگرمیوں پر آئینہ دکھایا ہے وہیں سکھ برادری بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔گزشتہ دنوں سکھ خاتون نے گانا گا کر پاکستان سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا تھا۔
ہم بھول کر بھی پاکستان مردہ باد نہیں کہہ سکتے، بھارتی سکھ خاتون