اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

بھارت نے بلاول بھٹو کا ایکس اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پہلگام ڈراما کے بعد مودی سرکار سے سچ برداشت نہیں ہو رہا اور وہ اؔزادی اظہار پر پابندی لگا رہی ہے بھارت میں بلاول بھٹو کا ایکس اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا۔

گزشتہ ماہ 22 اپریل کو مودی سرکار نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے ڈرامے کے بعد اپنی ناکامیوں اور نا اہلیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے غیر انسانی اقدامات کے ساتھ پاکستان کے خلاف جنگی جنون سوار کر رکھا ہے۔

تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بھارت کو جھوٹ بے نقاب ہوتا جا رہا ہے لیکن دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعوے دار ملک بھارت سے یہ سچ برداشت نہیں ہو رہا اور اس کی جانب سے آزادی اظہار پر پابندی کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے۔

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر اور وزیر اعظم کے بعد اب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ایکس اکاؤنٹس بلاک کر دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا تھا۔ سابق قومی کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے بھارت کو اس کی نا اہلی پر آئینہ دکھانے پر ان کا اکاؤنٹ بلاک کیا گیا۔

ان کے علاوہ شعیب ملک، شعیب اختر سمیت پاکستان کے اے آر وائی نیوز سمیت مین لائن اسٹریم میڈیا اور صحافیوں کے یوٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بلاک کیے جا چکے ہیں۔

دریں اثنا پی پی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے بھارت میں بلاول بھٹو کا ایکس اکاؤنٹ بلاک کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ اور سچ سے خوف کی علامت ہے۔ وہ ثبوت فراہم کرنے کے بجائے آوازیں دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستانی عوام اور تمام قوتیں بھارت کے ناپاک عزائم کے خلاف متحد ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں