پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

ویڈیو: رنز بناتے ہوئے بیٹر کی جیب سے موبائل فون گرِ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کاؤنٹی کرکٹ کے ایک میچ کے دوران رنز بناتے ہوئے بیٹر کی جیب سے موبائل فون گرِ گیا۔

لنکا شائر کے نمبر 10 بلے باز ٹام بیلی جب بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹوں کے درمیان دوڑ رہے تھے تو موبائل فون ان کی جیب سے پھسل گیا۔

یہ میچ لنکا شائر کے ہوم گراؤنڈ اولڈ ٹریفورڈ پر تھا اور یہ مضحکہ خیز واقعہ گلوسٹر شائر کے خلاف میچ کی پہلی اننگز کے دوران پیش آیا۔

34 سالہ تجربہ کار تیز گیند باز بیٹنگ کے دوران رنز بنانے کے لیے دوڑ رہے تھے کہ ان کی پتلون میں رکھا فون پچ پر ہی جاگرا۔

اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی اور کرکٹ شائقین نے اس کلپ پر مزاحیہ ردعمل کا اظہار کیا۔

انگلینڈ کے سابق تیز گیند باز ایلکس ٹیوڈر نے اس واقعے پر ردعمل میں ایک سادہ "فیس پالم” ایموجی کے ساتھ ویڈیو کا جواب دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں