ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ کا اعلیٰ سطح دورہ پاکستان اور ایران کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے اور اس دورے کا مقصد باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے، دونوں ممالک علاقائی و عالمی امورپربھی تبادلہ خیال کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیرخارجہ صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جب کہ ایرانی وزیرخارجہ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارسے بھی ملاقات کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان اورایران کےتعلقات تاریخ، ثقافت اور مذہب پر مبنی ہیں اور ایرانی وزیرخارجہ کا دورہ دوطرفہ تعاون کےفروغ میں مددگار ثابت ہو گا۔