پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ سے خوفزدہ امریکی شہری ملک چھوڑنے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد کچھ امریکی شہری حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں، برطانیہ اور آئرلینڈ میں پاسپورٹ درخواستوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ان کے مخالفین پالیسیوں سے تنگ آکر امریکا سے یورپ منتقل ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے لیے دوسری مدت کا اعلان کیا تو نیویارک سٹی میں رہنے والا ایک جوڑے اپنی زندگی میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے یہ طے کرلیا تھا کہ اگر ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہوگئے، تو وہ امریکہ چھوڑ کر بیرون ملک (یورپ) منتقل ہوجائیں گے۔

نیویارک سٹی کے رہائشی ایک 69سالہ شہری ڈیوس کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے ملک سے محبت ہے، لیکن جب آپ کی شناخت پر حملہ ہو رہا ہو، تو ایک ذاتی غصہ اور مایوسی پیدا ہوتی ہے۔”

ڈیوس نے کہا اب وہ ایک وکیل کی مشاورت سے یورپ میں ممکنہ آپشنز کا جائزہ لے رہی ہیں، انہیں خاص طور پر پرتگال اور اسپین جانے میں دلچسپی ہے، جہاں کا طرزِ زندگی انہیں متاثر کرتا ہے۔

52سالہ ریٹائرڈ خاتون بارٹلیٹ نے کہا کہ یہ فیصلہ مجھے افسردہ کرتا ہے کہ ہمیں یہاں سے جانا پڑ رہا ہے، مجھے اپنی مقامی کمیونٹی کو چھوڑنے کا دکھ ہوگا لیکن موجودہ سیاسی و سماجی صورتحال ناقابل قبول ہے۔

حکومتی ویزا اور شہریت کے ڈیٹا کے مطابق اور رائٹرز کی جانب سے لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے والی 8کمپنیوں کی جانب سے لیے گئے انٹرویوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ کامیابی کے بعد یورپ جانے کے خواہشمند امریکیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اگرچہ یہ تعداد امریکہ کی 34 کروڑ کی آبادی کے لحاظ سے ابھی بھی کم ہے۔

آئرلینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق، سال 2025 کے پہلے دو ماہ میں امریکی شہریوں کی جانب سے آئرش پاسپورٹ کی درخواستیں پچھلے دس سالوں کی بلند ترین سطح پر تھیں، جن میں ماہانہ اوسط 4 ہزار 300سو کے قریب تھا، جو پچھلے سال کی نسبت 60 فیصد زیادہ ہے۔

فرانس کے سرکاری ڈیٹا کے مطابق سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں امریکیوں کی جانب سے طویل مدتی ویزا کی درخواستیں 2 ہزار 383 تھیں، جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 1 ہزار980 تھیں۔

فرانسیسی حکام نے جنوری سے مارچ تک 2 ہزار 178 طویل مدتی ویزے جاری کیے، جو پچھلے سال کے 1ہزار787 سے زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسی طرح 2024 کی آخری سہ ماہی میں برطانیہ میں امریکیوں کی طرف سے پاسپورٹ کی درخواستوں کی تعداد دو دہائیوں میں کسی بھی سہ ماہی میں سب سے زیادہ رہی، جن کی تعداد 1 ہزار 708 تھی۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے فوری بعد کچھ ہالی ووڈ ستاروں نے بھی امریکہ چھوڑ دیا تھا، جن میں معروف ٹاک شو ہوسٹس ایلن ڈی جینیریس اور روزی او ڈونل شامل ہیں، جن کی خبروں نے میڈیا کی توجہ حاصل کی۔

اٹلی کے شہر میلان میں واقع ‘ڈوئنگ اٹلی’ نامی ریلوکیشن بزنس کی بانی، تھییا ڈنکن، کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن کے بعد سے تقریباً روزانہ عام امریکیوں سے پوچھ گچھ کرتی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں لوگ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے اور اب آگے کیا ہونے والا ہے؟ ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں